سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان،2009ء کی طرح کلیئر ، دوسرا بال پر پابندی یا دو ماہ کیلئے باوٴلنگ کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے

بدھ 3 ستمبر 2014 08:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء) قومی آف اسپنر سعیداجمل کے باوٴلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ ایک دو روز میں آنے کا امکان ہے۔آئی سی سی کی ہدایت پراجمل نے پچیس اگست کو برسبین میں باوٴلنگ ایکشن کی جانچ کروائی جس کے تین ممکنہ نتائج ہوسکتے ہیں۔پہلا آپشن۔ دوہزارنوکی طرح اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کودرست قراردیدیا جائے۔دوسرا آپشن۔

(جاری ہے)

ان کی بال دوسرا پر پابندی لگ جائے اوردوماہ میں ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے۔

تیسرا آپشن۔دوماہ کے لیے باوٴلنگ کروانے پرپابندی لگا دی جائے۔مقررہ وقت میں ایکشن کو درست کرکے پھرسے ٹیسٹ کرایا جائے۔آئی سی سی نے متنازع باوٴلنگ ایکشن کے باعث سابق قومی فاسٹ بالرشبیر احمد پرایک سال کی پابندی لگائی تھی لیکن وہ ایک سال بعد ہونیوالے ٹیسٹ کے بعد کلئیر ہوگئے تھے۔