پاکستان میں سیاسی نظام کی تبدیلی کیخلاف ہیں ، امریکہ ،احتجاجی مظاہروں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ،فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں، امریکی محکمہ خارجہ

منگل 2 ستمبر 2014 08:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کے ذریعے پاکستان میں سیاسی نظام کی تبدیلی کیخلاف ہیں ، فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ امریکہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی چاہتا ہے انہوں نے پرتشدد واقعات سے سیاسی نظام کی تبدیلی کیخلاف ہیں امریکہ املاک کو نقصان کے ذریعے تبدیلی کے نفاذ کی حمایت نہیں کرتا فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں ۔