تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس پر بھی دھاوا بول دیا ، اپنے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی کو تھانے سے زبردستی چھڑوا کر لے آئے، تھانے کے اندر توڑ پھوڑ ، کافی دیر تک ہلڑ بازی جاری رہی

منگل 2 ستمبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس پر بھی دھاوا بول دیا اور اپنے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی کو تھانے سے زبردستی چھڑوا کر لے آئے۔کارکنان نے تھانے کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی اور کافی دیر تک ہلڑ بازی جاری رکھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کے کارکنان نے پی ٹی وی ، پاک سیکرٹریٹ اور پنجاب ہاوٴس کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پر بھرپور دھاوا بولا

جہاں یہ مشتعل کارکنان تھانے کا داخلی دروازا زبردستی کھول کرتھانے کے اندر داخل ہو گئی اور رکن صوبائی اسمبلی کو زبردستی باہر نکال لائے ۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے تھانے کے اندر توڑ پھوڑ کی اور کئی گھنٹے تک ہلڑ بازی بھی جاری رکھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے زبردستی حوالات کا دروازہ بھی کھول ڈالا جس سے کئی ملزم فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر رکھا تھا۔