”اب ملزمان کو ضمانت سے نہیں تھانوں کے محاصروں سے رہا کروایا جائے گا“، عمران خان کا تھانوں کے محاصروں کا اعلان

منگل 2 ستمبر 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)”اب ملزمان کو ضمانت سے نہیں تھانوں کے محاصروں سے رہا کروایا جائے گا“، عمران خان نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کو رہا کروانے کے لئے آج سے پاکستان بھر کے تھانوں کے محاصروں کا اعلان کردیا، راولپنڈی اسلام میں تھانوں کا سروے بھی کیا جائے گا اور کسی بھی گرفتار کارکن کو نہیں اندر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد کو 12گھنٹوں کا الٹی میٹم اس کے بعد کام تحریک انصاف کے کارکنان کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف نے آزادی اور نئے پاکستان کی جدوجہد میں گرفتار ملزمان کی رہائی کا بھی فامولا پیش کر دیا ہے جس کے تحت گرفتار ملزمان کی رہائی کے لئے کسی بھی عدالت سے ضمانت لینے کی ضرورت نہیں ۔جی ہاں عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کو تھانوں کا محاصرہ کر کے زبردستی بازیاب کروایا جائے گا۔عمران خان نے آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو بھی اپنے خطاب کے دوران الٹی میٹم دیا ہے کہ کارکنان کو منگل کی صبح تک رہا کردیں ورنہ خود بازیاب کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :