اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 2 ستمبر 2014 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی این جی کی قیمتیں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں ریجن ون سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں 5.36 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 71.50 روپے فی کلو مقررک ی گئی ہے جبکہ ریجن تو جن میں بلوچستان ‘ خیبرپختونخواہ اور پوٹھوار ریجن شامل ہیں میں سی این جیت کی قیمت میں 2.10 روپے فی کلو اضافہ کرکے نئی قیمت 76.35 روپے فی کلو کردی گی ہے۔