سیاسی بحران،پی ٹی آئی اور پی ا ے ٹی سے مذاکرات کیلئے چھ رکنی پولیٹیکل جرگہ تشکیل،جرگہ میں سراج الحق ، فاروق ستار ، حاصل بزنجو ، جی جی جمال، رحمان ملک اور کلثوم پروین شامل

منگل 2 ستمبر 2014 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے میں اپوزیشن کا چھ رکنی پولیٹیکل جرگہ تشکیل دیدیا گیا ہے جو کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے موجودہ بحران کے حل کیلئے بات چیت کرے گا ، جرگے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، ایم کیو ایم کے فاروق ستار ، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو ، فاٹا سے جی جی جمال اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سینیٹر کلثوم پروین کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں رحمان ملک نے جرگہ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی جس کے بعد سیاسی رہنماؤں نے صلاح مشورے سے یہ جرگہ تشکیل دیا ہے جو فوری طور پر تمام فریقوں سے رابطہ کرکے بحران کا حل تلاش کرے گا ۔جبکہ مسلم لیگ (زیڈ ) کے اعجاز الحق نے جرگے میں شرکت سے معذرت کرلی ۔