چیف جسٹس بارے جاویدہاشمی کا بیان ان کی ذہنی اختراع ہے ،عمران خان کی الزامات کی تردید ،سیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں ،فوج کی سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں ،ہاشمی ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اورمجھے بدنام کررہے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

منگل 2 ستمبر 2014 08:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جاویدہاشمی کے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس بارے بیان ان کی ذہنی اختراع ہے ،سیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں ،فوج کی سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں ،ہاشمی ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اورمجھے بدنام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے جاویدہاشمی کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جاویدہاشمی کوہرمعاملے پراعتمادمیں لیاجاتارہاوہ اپنے ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوراس کیلئے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے بارے میں جاویدہاشمی کابیان ان کی ذہنی اختراع ہے میں فوج کے سیاسی کردارکے خلاف ہوں اورسیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں اوراب بھی کہتاہوں کہ فوج کوسیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اورکسی بھی غیرآئینی اورغیرجمہوری اقدام کوکسی صورت قبول نہیں کیاجائیگا۔