چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے ملکی حالات اور ابتر سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام سپریم کورٹ ججز کو 24گھنٹوں میں اسلام آباد طلب کرلیا

منگل 2 ستمبر 2014 08:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے ملکی حالات اور ابتر سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام سپریم کورٹ ججز کو 24گھنٹوں میں اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ ججز اپنی چھٹی ختم کرکے واپس آجائیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بعض ججز 8ستمبر تک رخصت پر تھے سپریم کورٹ مذکورہ ججز کے ملاقات کی سماعت کے حوالے سے نیا روسٹر اور مقدمات کی کاز لسٹ بھی جلد جاری کردے گی ۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک نے تمام سولہ ججز آف سپریم کورٹ کو آج منگل کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے ۔