حلفیہ کہتا ہوں عمران خان کو آگے جانے کا مشورہ نہیں دیا ،شیخ رشید،ہاشمی صاحب جب جنرل ضیاء سے حلف لینے گئے تو میرا سوٹ پہن کر گئے تھے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر ردعمل

پیر 1 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ عمران خان کو کوئی مشورہ نہیں دیا ، عمران خان کے فیصلوں میں شامل نہیں ہوتا ، ہاشمی صاحب ر وزانہ ناراض ہوکر چلے جاتے ہیں ان کی صحت کیلئے دعا ہی کرسکتا ہوں ،ہاشمی صاحب جب جنرل ضیاء سے حلف لینے گئے تو میرا سوٹ پہن کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کے اپنے مسئلے ہوتے ہیں گھر کی لڑائی میں مجھے خواہ مخواہ گھسیٹا جارہا ہے عمران خان کے فیصلوں میں شامل بھی نہیں ہوتا صرف چار یا پانچ گھنٹوں کیلئے جاتا ہوں

میں حلفیہ کہتا ہوں کہ عمران خان کو کوئی مشورہ دیا اور نہ ہی مجھے کوئی پیغامات ملے میں پیچھے بیٹھا تھا ہاشمی اور عمران آپس میں باتیں کررہے تھے جاوید ہاشمی جس پارٹی کے صدر ہیں اسی کیخلاف باتیں کرتے ہیں وہ روزانہ ناراض ہوکر چلے جاتے ہیں میں ان کی صحت کیلئے دعا ہی کرسکتا ہوں وہ جب جنرل ضیاء سے حلف لینے گئے تو میرا سوٹ پہن کر گئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عقل پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے کور کمانڈرز کانفرنس میں جو فیصلہ ہوتا ہے اس پر عمل ہوتا ہے اور وہ چھپتا نہیں ہے ۔