حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں

پیر 1 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں جن کا طرز عمل دونوں فریقین (حکومت اور دھرنوں والوں) کو راضی رکھنا ہے۔حکومت و پارلیمنٹ ہاوٴس میں موجود سیاسی جماعتوں کی طرف سے مذاکرات کے لئے نہ تو اتنی سنجیدہ کوششیں کی گئیں اور نہ ہی جمہوریت کی حفاظت کے لئے اتنی مضبوط آواز اٹھائی گئی جتنی کی ضرورت تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اکثر اتحادی و اپوزیشن جماعتوں کے دوہرے طرز عمل کے وجہ سے حکومت اس وقت مکمل حمایت سے محروم ہے۔ان سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد دہرے طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا

جو کل تک کہتی تھیں میاں صاحب ڈٹ جائیں ،جمہوریت کے خلاف کوئی آواز برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمہوریت و آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اپوزیشن و حکومتی اتحادی جماعتوں کے منقسم رائے نے حکومت کو اس وقت سپورٹ سے تقریباً محروم کر دیا ہے جس وقت اسکی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

دوسری جانب کور کمانڈوز کانفرنس کے بعد بھی اکثر سیاستدانوں کے بیانات تبدیل ہوئے ہیں اور ان صرف چوبیس گھنٹے قبل جاری ہونے والے بیانوں میں بھی زمین آسمان کا فرق آیا ہے۔ ان سیاستدان میں کئی سینئر سیاستدان اور اپنی پارٹی کے اہم راہنما شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :