سابق وفاقی وزیرلیاقت علی جتوئی نے (ن)لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،شاہراہ دستورپرجس طرح سینکڑوں پاکستانیوں کاخون بہایاگیااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت دھاندلی کی پیداوارہے ،ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں ،پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 1 ستمبر 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)سابق وزیراعلیٰ اورسابق وفاقی وزیرلیاقت علی جتوئی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کی بنیادی ممبرشپ سے استعفیٰ دینے کااعلان کردیا،لیاقت علی جتوئی نے یہ اعلان اپنی رہائش گاہ پراپنے ساتھیوں سیدظفرعلی شاہ ،سرداراکبرخان ھنگوار،بھیرولال ،ڈاکٹربدرچنااوراورنگزیب زیب خان اوردیگردوستوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

لیاقت علی خان جتوئی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے بعدکل رات شاہراہ دستورپرجس ظالمانہ طریقے سے بے گناہ اورپرامن پاکستانیوں کاخون بہایاگیاسینکڑوں پاکستانیوں کوزخمی کیاگیااورکافی تعدادمیں لوگوں کوشہیدکیاگیااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی جس کی پیداوارموجودہ حکومت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ آزادانہ،منصفانہ الیکش کیلئے نیاالیکشن کمیشن بنایاجائے جوکہ فوری طورپرالیکشن کرائے۔

متعلقہ عنوان :