پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے

پیر 1 ستمبر 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے ناشتے میں آملیٹ ، آم ، جام اور دودھ شامل تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جہاں تحریک انصاف کے کارکن پولیس کی شیلنگ میں زخموں سے چور سڑکوں پر بلبلاتے رہے، جونہی صبح سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک عمران خان کیلئے اپنے گھر سے ہاٹ پاٹ میں ناشتے کیلئے کئی چیزیں لے کر کنٹینرز میں پہنچے تو ان کے کارکنان حسرت بھری نظروں سے ان کو دیکھتے ہی رہ گئے ۔