پولیس نے حکومت کو شرمندہ کرایا ،سعد رفیق،صحافی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میڈیا پر تشدد کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی ،صحافیوں سے گفتگو

پیر 1 ستمبر 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا پر تشدد دیکھ کر اپنی گاڑی سے اتر کر پولیس والوں کو تشدد کرنے سے روکتے رہے جس پر وہ خود بھی تشدد کا نشانہ بن گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے پاک سیکرٹریٹ پہنچے تو انہوں نے میڈیا پر پولیس کا تشدد دیکھ کر فوری طورپر گاڑی سے اترے اور بھاگتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو روکا اور تشدد کرتے پولیس اہلکاروں کو منع کیا بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حکومت کو شرمندہ کرایا ہے اور حکومت کا کام پولیس کو کنٹرول کرنا ہے ابھی وزیراعظم نوا ز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی پولیس کی شکایت کرونگا اور میڈیا پر تشدد کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز رشید سے بھی کہتا ہوں کہ وہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزٹ کریں اور ان کے مورال بلند کریں ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ گھر میں ٹی وی دیکھ کر باہر آئے ہیں کیونکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی کچھ ایسا تاثر دیا گیا تھا لیکن تمام صحافی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ خواجہ سعد رفیق صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صحافیوں کے ساتھ سڑک پر کچھ دیر بیٹھے رہے خواجہ سعد رفیق اپنے دعوے کی سچائی کیلئے ساتھ آنے والے اپنے ہی ملازمین کی گواہی بھی ساتھ ساتھ دلواتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :