وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری کو مذاکرات کی دعوت دیں، الطاف حسین

پیر 1 ستمبر 2014 08:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف عمران خان اورطاہرالقادری کومذاکرات کی دعوت دے کر موجودہ بحران حل کرائیں،ہرمسئلے کاحل شیلنگ اورلاٹھی چارج نہیں ہوتا، ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا نوازشریف خیر سگالی کے طور پر خودچل کرعمران خان اورطاہرالقادری کے کنٹینرزپرجائیں، وہ اس معاملے کواپنی ذاتی اناکامسئلہ نہ بنائیں اور طاقت کے استعمال سے گریزکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرمسئلے کاحل شیلنگ اورلاٹھی چارج نہیں ہوتا، موجودہ بحران کے حل میں تاخیرملک کے لیے نقصان دہ ہوگی۔