فرعون حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان ، مرسی کی جمہوریت کی طرح نہتے اور معصوم مظاہرین پر بربریت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ملتی،قوم کا پیسہ قوم کے خلاف استعمال کرکے نہتے مظاہرین کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اب نیا پاکستان بنانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اقتدار میں آکر نواز شریف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، تحریک انصاف کے پیچھے فوج ہے نہ ہمیں کوئی اشارہ ملا ہے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب، جاوید ہاشمی نے غلط بیانی کی ،آج سے میرے اور ہاشمی صاحب کے راستے جدا ہیں ،تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے، پارٹی چیئرمین سے لے کر ایک کارکن تک میرٹ پر آتے ہیں،استعفے نہ دینے پر تین ایم این ایز کو پارٹی سے نکال دیا ہے،عمران خان
پیر 1 ستمبر 2014 07:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فرعون حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ حکمرانوں نے مرسی کی جمہوریت کی طرح نہتے اور معصوم مظاہرین پر بربریت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ملتی، قوم کا پیسہ قوم کے خلاف استعمال کرکے نہتے مظاہرین کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر اب نیا پاکستان بنانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور اقتدار میں آکر نواز شریف سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں گے۔
تحریک انصاف کے پیچھے نہ تو فوج ہے اور نہ ہمیں کوئی اشارہ ملا ہے ۔ تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے جہاں پارٹی چیئرمین سے لے کر ایک کارکن تک میرٹ پر آتے ہیں اور چیئرمین کے کہنے کے باوجود قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے پر تین ایم این ایز کو پارٹی سے نکال دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تین ایم این ایز کو استعفے نہ دینے پر پارٹی سے فارغ کردیا ہے کیونکہ تحریک انصاف میں میرٹ چلے گا اور سب کو ڈسپلن کو فالو کرنا ہوگا۔ انہوں نے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے تشدد کی وجہ سے شدید زخمی و ہلاک ہونے والے مظاہرین کے حوالے سے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معصوم لوگوں کو مروایا ہے جس کا انہیں حساب دینا ہوگا اور اب بھی کئی لاشیں ایسی ہیں جو چھپا رکھی ہیں اور ہلاکتوں سے متعلق اصل اعداد و شمار نہیں بتائے جارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پر طاقت استعمال کرنے کے خلاف پاکستان بھر میں شدید ردعمل آیا ہے اور خیبر سے کراچی تک سب لوگ ظالموں کے خلاف اکٹھے ہوچکے ہیں۔ عنقریب قوم کو مزید خوشخبریں دیں گے جہاں بہت سی دوسری جماعتیں بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کیلئے آگے آچکی ہیں جس کا ایک آدھ روز میں اعلان کردیا جائے گا۔ اپنی تحریک اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہوجاتے اور دوبارہ انتخابات نہیں کروائے جاتے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ حکومت کو نہیں چلنے دینگے اور پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ جانے والے راستوں سے حکومتی ارکان کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے حکومت کو جام کردیا جائے گا ، تحریک انصاف نواز شریف اورشہباز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر ہرگز واپس نہیں جائے گی ، مظاہرین پر حملہ کرکے نواز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حسنی مبارک کی جمہوریت کے پیروکار ہیں ، پرامن مظاہرین پر حملہ کرانے کا مقدمہ چوہدری نثار اور نواز شریف کیخلاف درج کروائینگے ، رات کو ہمیں روک دیا گیا تھا مگر اب کوئی نہیں روک پائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پوری دنیا میں ہوتا ہے اور جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے غلط کیا ہے وہ غلام ہیں پرامن احتجاج اور انصاف کی جنگ لڑنا جائز آئینی اور جمہوری ہے دنیا کے کسی بھی معاشرے میں اس طرح نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے کی مثال نہیں ملتی آنسو گیس تو کیا مجھ سمیت تمام مظاہرین کو قتل بھی کردیا جائے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کی رات کے آپریشن سے نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا اور قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کیا ہے چار ہفتوں کیلئے مستعفی ہونے کا مطالبہ اتنا بڑا مطالبہ نہیں تھا اگر نواز شریف اور (ن) لیگ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں منصوبہ بندی کے تحت بھاری دھاندلی نہیں کروائی تو انہیں چاہیے تھا کہ شفاف تحقیقات کیلئے صرف چار ہفتوں کیلئے مستعفی ہوجاتے اور پھر اس کے بعد بے شک واپس آجاتے تحریک انصاف نے حکومتی وزراء کے استعفوں اور حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا مگر نواز شریف جانتے ہیں کہ اگر وہ چلے گئے تو دھاندلی ثابت ہوجائے گی اس لئے وہ جعلی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں عمران خان نے تحریک انصاف کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیوں کو توڑ کر اسلام آباد پہنچ جائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وعدہ کرچکے ہیں کہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا یا نواز شریف کا استعفیٰ لے کر جائینگے یا جان دے دینگے ۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے نہتے مظاہرین پر جس بربریت کا مظاہرین کیا گیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور پاکستانی میڈیا سمیت پوری دنیا اس ظلم کی تصویر پیش کررہا ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ ر ہی لیکن حقیقتاً حکومت جامد ہوکر رہ چکی ہے بتایا جائے کہ اسلام آباد میں حکومت کہاں ہے اور کس قانون ، آئین اور جمہوری رویئے کے تحت اسلام آباد کو بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے نواز شریف کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جمہوریت نہیں اپنی کرسی بچا رہے ہیں کیونکہ اس کرسی سے ان کی اور ان کے خاندان کی دولت وابستہ ہے اگر نواز شریف کو مستعفی ہونا پڑتا ہے تو اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی دولت محفوظ نہیں رہے گی نواز شریف جب سیاست میں آئے تو ان کے پاس چالیس کروڑ کے اثاثے ہیں مگر آج وہ اربوں کے مالک ہیں قوم کو بتایا جائے کہ اتنی دولت کہاں سے آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک یہ جنگ جیت چکی ہے اگر ہم نے بھاگنا ہوتا تو اب تک بھاگ جاتے مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہے اور نواز شہباز جو فاشٹ کا روپ دھار چکے ہیں کو بھگا کر دم لینگے عمران خان اعلان کیا کہ وہ اب حکومت کو کسی صورت نہیں چلنے دینگے اور قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو جانے والے راستے بند کردینگے عمران خان نے مظاہرین پر حملہ کرنے پر نواز شریف اور چوہدری نثار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 1 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
یوایس اوپن:مکسڈ ڈبلز ،دوسرے راوٴنڈ میں اعصام،کدرتسیوا کوشکست کا سامنا ، پاک بھارت جوڑی کو 6-1,6-4اور 10-4سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی
-
بھارت:چیمپیئنز لیگ میں لاہور لائینز کی شرکت مشکوک،پی سی بی نے لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان وزارت داخلہ سے اجازت طلب کررکھی ہے تاہم ابھی تک لاہور لائینز کو وزارت کی جانب سے کلئیرنس نہیں مل سکی
-
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو ورلڈ کبڈی لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا رکن بنا دیا گیا،کبڈی کے کھیل کے فروغ میں عثمان انور کی گراں قدر خدمات ہیں، انکی کوششوں سے پاکستان میں یہ کھیل مقبول ہورہا ہے، ڈ پٹی ... مزید
-
انڈین پریمیئر لیگ : اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع، انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات سے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے نامزد تفتیشی پینل نے اپنی رپورٹ ججوں کے پاس ... مزید
-
وزیراعظم نے صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا ، وزیر داخلہ کو صحافیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم
-
اسلام آباد :پولیس کی جانب سے زائد المیعاد آنسو گیس کے استعمال کا انکشاف،مقررہ میعاد کے بعد استعمال ہونے والی گیس عام گیس کے مقابلے میں زیادہ زہریلی ہوتی ہے :ماہرین
-
چوہدری شجاعت کی حالت سنبھل گئی، ڈاکٹر طاہر القادری خاصے فکر مند رہے، کئی بار فون پر خیریت دریافت کی،آصف علی زرداری، عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے بھی خیریت در یا فت کی
-
پنجاب بھر میں پندرہ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ‘ ڈنڈے‘ کیل والی چھڑیاں‘ پٹرول سے بھری بوتلیں اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے پر مکمل پابندی عائد، لاہورمیں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ... مزید
-
تحریک انصاف، عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا جنگلہ توڑ نے کے بعد احاطے میں شامیانے تان کر سبزہ زار میں ڈیرے لگالئے
-
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بھاشا ڈیم پر پیدا شدہ تنازعہ کے حل کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا فیصلہ
-
پاکستان کی پارلیمنٹ یا خانہ بدوشوں کی بستی، ملک کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر،پہلی بار کسی تنظیم کے کارکنوں نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں ڈیرے ڈال لئے، اتوار کو گزری ہوئی رات اور پھر دن میں جو ... مزید
-
کراچی ،پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں کارکنان پر پولیس تشدد کے خلاف ہڑتال ،عام تعطیل کے باعث شہر کے تمام بڑے تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہے
-
گوجرانوالہ‘جنونی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور 3بیٹیوں کو قتل کردیا،ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، ریکٹر سکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی
-
یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے پولینڈ اور اٹلی کو مل گئے
-
یورپی یونین نے روس کو یوکرائن سے پیچھے ہٹنے کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا
-
افریقی ملک لیسوتو کے وزیر اعظم ٹام تابان نے فوج پر حکومت کا تختہ گرانے کا الزام عائد کردیا
-
بیرونی طاقتیں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت نہ کریں، چین
-
جی سی سی اجلاس‘ خطے کی صورتحال بالخصوص قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
داعش نے آرٹ، تاریخ، موسیقی نصاب تعلیم سے خارج کر دئیے
-
ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے ، جرمن انٹیلی جنس چیف
-
اسرائیل کا شام سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعوی
-
پاک فوج کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کااظہار،طاقت کا استعمال مسئلے کو مزید خراب کردے گا ،وقت ضائع کئے بغیر مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، ،فوج جمہوریت کی حمایت کااعادہ کرتی ہے ... مزید
-
اسلام آباد ،شاہراہ دستور بدستور میدان جنگ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری،تین افراد جاں بحق، 550 سے زائد زخمی ، 24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا،مظاہرین کو پرامن ... مزید
-
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،سیاسی صورتحال پر کل پارلیمنٹ ہاوٴس کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ،تحریک انصاف و عوامی تحریک کو دوبارہ بامقصد مذاکرات کی دعوت دی جائے گی، پارلیمنٹ ... مزید
-
فرعون حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان ، مرسی کی جمہوریت کی طرح نہتے اور معصوم مظاہرین پر بربریت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ... مزید
-
بربریت کی انتہاء ، حکمران یہودی ہیں،اسرائیل سے بڑے ظلم شاہراہ دستور پر ڈھائے گئے ،13 کارکن جاں بحق ہوچکے، 83 کی حالت تشویشناک ہے، عنقریب شریف برادران کے ظالمانہ اقتدار کا اختتام ہوگا، طاہر القادری،اب ... مزید
-
مختص کی گئی ریڈلائنزکاہرصورت میں دفاع کیاجائیگا،ایس ایس پی اسلام آباد،گزشتہ بیس برس میں ایسی کوئی مثال نہیں کہ وزیراعظم ہاوٴس میں کسی حساس بلڈنگ کے سامنے جاکرمظاہرہ کیاجائے،پولیس کٹھ پتلی نہیں ... مزید
-
وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ، عمران خان، شیخ رشید،طاہرالقادری اور عوامی تحریک و تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کو نامزد کیا جائے گا،ذرائع
-
وزیر اعظم ہاوٴس پیش قدمی کرکے عمران خان نے اپنے اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کی، مارشل لاء اور ہمارے درمیان کم فاصلہ رہ گیا ہے ،جاوید ہاشمی، شیخ رشید اور سیف اللہ عمران خان کے پاس کوئی پیغام لے کر ... مزید
-
وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری کو مذاکرات کی دعوت دیں، الطاف حسین
-
محکمہ داخلہ نے اسلام آباد جھڑپوں کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی،مظاہرین نے بغیر اطلاع دیئے وزیراعظم ہاوٴس کی جانب مارچ شروع کیا، ریڈ لائن عبو ر کرنے پر آ پر یشن کیا ،سارے آپریشن کی نگرانی ... مزید
-
پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مارشل لاء کی راہ ہموار کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،سراج الحق ،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازش کو نام بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو آپنا مثبت کردار ... مزید
-
صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، احسن اقبال ،تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے بیک ڈور چینل استعمال کررہے ہیں،صورتحال کا ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر شرجیل انعام میمن کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ ،سندھ حکومت سندھ بھر میں تحریک انصاف کے تحت احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی‘شرجیل ... مزید
-
پولیس نے حکومت کو شرمندہ کرایا ،سعد رفیق،صحافی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میڈیا پر تشدد کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی ،صحافیوں سے گفتگو
-
عمران خان مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے لئے شاہراہ دستور پر اتر آئے
-
سانحہ اسلام آباد ماڈل ٹاؤن کا ری پلے ہے، چودھری نثار وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی دو ہاتھ آگے ہے، پرویزالٰہی ،بیرون ملک سے منگوائے گئے کیمیکل ویپنز، رائفل بلٹ اور بارہ بور کا بے دریغ استعمال جمہوریت نہیں ... مزید
-
لوگ اپنا حق مانگنے نکلے ہیں لیکن حکومت نے پولیس کو اپنا گلو بٹ بنادیا ہے،پرویز خٹک،قوم جاگ گئی ہے چوہدری نثار کو یہ سب بہت مہنگا پڑے گا، ایسے حکمرانوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج ... مزید
-
ملکی صورتحال کے باعث جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی ریکارڈنگ ملتوی
-
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے
-
پیپلز پارٹی کے ورکر زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں،آصف علی زرداری کی اپیل،حکومت کھانے پینے کی اشیاء دھرنے کے شرکاء تک پہنچنے دے، بیا ن
-
سابق وفاقی وزیرلیاقت علی جتوئی نے (ن)لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،شاہراہ دستورپرجس طرح سینکڑوں پاکستانیوں کاخون بہایاگیااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت دھاندلی کی پیداوارہے ،ملک ... مزید
-
ملکی صورتحال کے باعث اہم سفارتکار اسلام آباد سے دیگر شہروں میں منتقل،سفارتخانوں میں موجود عملہ ملکی صورتحال کی گاہے بگاہے ہونیوالی رپورٹ اپنے ممالک کو بھجوارہے ہیں‘ دھرنوں کے باعث تمام سفارتخانوں ... مزید
-
”ڈاکٹر طاہر القادری کو ساتھ دینے کی یقین دہانی مجبوری بن گئی“شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیشرفت کے ”مجرم“نکلے
-
حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں
-
حلفیہ کہتا ہوں عمران خان کو آگے جانے کا مشورہ نہیں دیا ،شیخ رشید،ہاشمی صاحب جب جنرل ضیاء سے حلف لینے گئے تو میرا سوٹ پہن کر گئے تھے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر ردعمل
-
اسلام آباد، خاتون ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم نے عوام سے پولیس اہلکاروں کے ظالمانہ سلوک کے خلاف بطوراحتجاج استعفیٰ دیدیا،میرے اس اقدام کامقصداپنے ساتھیوں کویہ پیغام دیناتھاکہ ہماراکام لوگوں کی جانیں ... مزید
-
جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،خورشید شاہ،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.