اسلام آباد ،شاہراہ دستور بدستور میدان جنگ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری،تین افراد جاں بحق، 550 سے زائد زخمی ، 24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا،مظاہرین کو پرامن رکھنے کے دعووٴں کے باوجود کارکنان نے جنگلا توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں خانہ بدوشی کی سب سے بڑی بستی قائم کر لی،مظاہرین کی طرف سے رینجرز کی گاڑی،پولیس کی بکتر بند گاڑیاں،کنٹینرز جلا د ئیے ،سرکاری و نجی عمارتوں پر شدید پتھراؤ ،شا ہراہ دستور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی
پیر 1 ستمبر 2014 07:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں اتوار کو بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ، 24گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا، جھڑپوں میں اب تک تین افراد جاں بحق اور 557 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ، مظاہرین کو پرامن رکھنے کے دعووٴں کے باوجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا جنگلا توڑ کر ایوان نمائندگان کے احاطہ میں خانہ بدوشی کی سب سے بڑی بستی قائم کر لی،24گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطہ کو مظاہرین سے خالی نہ کروایا جاسکا۔
مظاہرین کی طرف سے رینجرز کی گاڑی،پولیس کی بکتر بند گاڑیاں،کنٹینرز جلا دئیے گئے جبکہ تحریک انصاف کی کارکنوں کی جانب سے کئی سرکاری ونجی عمارتوں پر شدید پتھراوٴکیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران شیلنگ اور پتھراوٴ کے نتیجے میں اب تک تین افراد جاں بحق اور 557زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 130سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ہفتہ اور اتوار کی شب کے بعد اتوار کے روز بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی جہاں پولیس پر مظاہرین کی جانب سے بھرپور پتھراوٴ جب کہ مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری رہی اور شا ہراہ دستور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی طرف سے شارع دستو ر سے دھرنا ختم کر کے دھرنا وزیر اعظم ہاوٴس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کو 24گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر میدان جنگ کا منظر تبدیل نہ ہوسکا۔
عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے ہفتہ کی رات کو ہی پارلیمنٹ ہاوٴس کے مرکزی جنگلے توڑ و گیٹ توڑ کر کے احاطہ پارلیمنٹ پر قبضہ کر لیا گیا تھا جو ابھی تک بدستور برقرار ہے۔آئی جی اسلام آباد نے اتوار کی صبح تک احاطہ پارلیمنٹ کو کلیئر کرنے کا دعوی کیا تھا مگر چوبیس گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ علاقہ کلیئر نہیں کروایا جاسکا۔اتوار کے روز بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا اور آنکھ مچولی جاری رہی اور اس دوران مسلسل دونوں طرف سے پیش قدمی جاری رہی۔اس عرصے دوران مظاہرین کی جانب سے ریڈزون میں تباہی کے بھی نئے ریکارڈ قائم کیے گئے جہاں پارلیمنٹ ہاوٴس و کابینہ ڈویژن کے گیٹس اور جنگلے توڑ دیئے گئے، شارع دستور پر لگے پودے تک جلا دیئے گئے، اسلام آباد میں پتہ بھی نہ ہلانے اور مکمل پرامن رہنے والے لیڈروں کے سامنے ان کے مشتعل کارکنان نے رینجرز کا ٹرک، پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور حفاظت کے لئے رکھے گئے لاکھوں روپے مالیت کے کنٹیرز تک جلا دیئے گئے۔چوبیس گھنٹوں سے زائد وقت سے جاری ان جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کے ترجمانوں کے مطابق جاں بحق افراد میں چوبیس سالہ رفیع اللہ آف بھکر ،گلفام بھٹی اور نوید رضا شامل ہی ان میں سے رفیع اللہ کو سر میں اور گلفام بھٹی کو پیٹ میں ربڑ کی گولیاں ماری گئی تھیں جو ان کی موت کا باعث بنیں جبکہ نوید رضا پانی کے گڑھے میں گرنے سے ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا۔ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق پمز ہسپتال میں مجموعی طور پر 223 زخمیوں کو لایا گیا جن میں 141 خواتین ، 41سکیورٹی اہلکار جبکہ باقی مرد مظاہرین شامل ہیں۔پولی کلینک میں 257 زخمیوں کو لایا گیا جن میں 43پولیس اہلکار ، 35خواتین اور 7بچے شامل تھے۔ادھر پارلیمنٹ ہاوٴس کے اندر بسائی گئی خیمہ بستی نے دنیا کے سامنے پاکستان کی ایک نئی تصویر پیش کر دی ہے جو اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ ایک ایٹمی ملک میں حکومت کی رٹ اس قدر بھی کمزور ہو سکتی ہے کہ ملک کی واحد نمائندہ پارلیمان او ر دستور کی سب سے بڑی علامت پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطہ میں ایک بہت بڑی خیمہ بستی آباد کر رکھی ہے یا اسے خانہ بدوشوں کا خوبصورت ترین اور ترقی یافتہ ترین علاقہ کہا جا سکتا ہے۔
اس ساری صورتحال نے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کو عملی طور پر ایک بنانا سٹیٹ بنا دیا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا منظر ہے اور کوئی اس بات کی مذمت کرنے کے لئے تیار نہیں کہ اختلافا ت و مطالبات اپنی حد تک مگر پارلیمان اور ریاست کی عزت و قیمت کیا یہی ہوتی ہے؟۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 1 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
یوایس اوپن:مکسڈ ڈبلز ،دوسرے راوٴنڈ میں اعصام،کدرتسیوا کوشکست کا سامنا ، پاک بھارت جوڑی کو 6-1,6-4اور 10-4سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی
-
بھارت:چیمپیئنز لیگ میں لاہور لائینز کی شرکت مشکوک،پی سی بی نے لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان وزارت داخلہ سے اجازت طلب کررکھی ہے تاہم ابھی تک لاہور لائینز کو وزارت کی جانب سے کلئیرنس نہیں مل سکی
-
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کو ورلڈ کبڈی لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کا رکن بنا دیا گیا،کبڈی کے کھیل کے فروغ میں عثمان انور کی گراں قدر خدمات ہیں، انکی کوششوں سے پاکستان میں یہ کھیل مقبول ہورہا ہے، ڈ پٹی ... مزید
-
انڈین پریمیئر لیگ : اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع، انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ اور سٹے بازی کے الزامات سے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے نامزد تفتیشی پینل نے اپنی رپورٹ ججوں کے پاس ... مزید
-
وزیراعظم نے صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا ، وزیر داخلہ کو صحافیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم
-
اسلام آباد :پولیس کی جانب سے زائد المیعاد آنسو گیس کے استعمال کا انکشاف،مقررہ میعاد کے بعد استعمال ہونے والی گیس عام گیس کے مقابلے میں زیادہ زہریلی ہوتی ہے :ماہرین
-
چوہدری شجاعت کی حالت سنبھل گئی، ڈاکٹر طاہر القادری خاصے فکر مند رہے، کئی بار فون پر خیریت دریافت کی،آصف علی زرداری، عمران خان ، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے بھی خیریت در یا فت کی
-
پنجاب بھر میں پندرہ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ‘ ڈنڈے‘ کیل والی چھڑیاں‘ پٹرول سے بھری بوتلیں اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے پر مکمل پابندی عائد، لاہورمیں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ... مزید
-
تحریک انصاف، عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا جنگلہ توڑ نے کے بعد احاطے میں شامیانے تان کر سبزہ زار میں ڈیرے لگالئے
-
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بھاشا ڈیم پر پیدا شدہ تنازعہ کے حل کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا فیصلہ
-
پاکستان کی پارلیمنٹ یا خانہ بدوشوں کی بستی، ملک کی پارلیمانی تاریخ کا انوکھا منظر،پہلی بار کسی تنظیم کے کارکنوں نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں ڈیرے ڈال لئے، اتوار کو گزری ہوئی رات اور پھر دن میں جو ... مزید
-
کراچی ،پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں کارکنان پر پولیس تشدد کے خلاف ہڑتال ،عام تعطیل کے باعث شہر کے تمام بڑے تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہے
-
گوجرانوالہ‘جنونی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور 3بیٹیوں کو قتل کردیا،ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، ریکٹر سکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی
-
یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے پولینڈ اور اٹلی کو مل گئے
-
یورپی یونین نے روس کو یوکرائن سے پیچھے ہٹنے کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا
-
افریقی ملک لیسوتو کے وزیر اعظم ٹام تابان نے فوج پر حکومت کا تختہ گرانے کا الزام عائد کردیا
-
بیرونی طاقتیں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت نہ کریں، چین
-
جی سی سی اجلاس‘ خطے کی صورتحال بالخصوص قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
داعش نے آرٹ، تاریخ، موسیقی نصاب تعلیم سے خارج کر دئیے
-
ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے ، جرمن انٹیلی جنس چیف
-
اسرائیل کا شام سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعوی
-
پاک فوج کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کااظہار،طاقت کا استعمال مسئلے کو مزید خراب کردے گا ،وقت ضائع کئے بغیر مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، ،فوج جمہوریت کی حمایت کااعادہ کرتی ہے ... مزید
-
اسلام آباد ،شاہراہ دستور بدستور میدان جنگ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری،تین افراد جاں بحق، 550 سے زائد زخمی ، 24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا،مظاہرین کو پرامن ... مزید
-
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،سیاسی صورتحال پر کل پارلیمنٹ ہاوٴس کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ،تحریک انصاف و عوامی تحریک کو دوبارہ بامقصد مذاکرات کی دعوت دی جائے گی، پارلیمنٹ ... مزید
-
فرعون حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان ، مرسی کی جمہوریت کی طرح نہتے اور معصوم مظاہرین پر بربریت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ... مزید
-
بربریت کی انتہاء ، حکمران یہودی ہیں،اسرائیل سے بڑے ظلم شاہراہ دستور پر ڈھائے گئے ،13 کارکن جاں بحق ہوچکے، 83 کی حالت تشویشناک ہے، عنقریب شریف برادران کے ظالمانہ اقتدار کا اختتام ہوگا، طاہر القادری،اب ... مزید
-
مختص کی گئی ریڈلائنزکاہرصورت میں دفاع کیاجائیگا،ایس ایس پی اسلام آباد،گزشتہ بیس برس میں ایسی کوئی مثال نہیں کہ وزیراعظم ہاوٴس میں کسی حساس بلڈنگ کے سامنے جاکرمظاہرہ کیاجائے،پولیس کٹھ پتلی نہیں ... مزید
-
وفاقی حکومت کا پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ، عمران خان، شیخ رشید،طاہرالقادری اور عوامی تحریک و تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان کو نامزد کیا جائے گا،ذرائع
-
وزیر اعظم ہاوٴس پیش قدمی کرکے عمران خان نے اپنے اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کی، مارشل لاء اور ہمارے درمیان کم فاصلہ رہ گیا ہے ،جاوید ہاشمی، شیخ رشید اور سیف اللہ عمران خان کے پاس کوئی پیغام لے کر ... مزید
-
وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری کو مذاکرات کی دعوت دیں، الطاف حسین
-
محکمہ داخلہ نے اسلام آباد جھڑپوں کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی،مظاہرین نے بغیر اطلاع دیئے وزیراعظم ہاوٴس کی جانب مارچ شروع کیا، ریڈ لائن عبو ر کرنے پر آ پر یشن کیا ،سارے آپریشن کی نگرانی ... مزید
-
پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مارشل لاء کی راہ ہموار کرنے والے ہوش کے ناخن لیں،سراج الحق ،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازش کو نام بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو آپنا مثبت کردار ... مزید
-
صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، احسن اقبال ،تحریک انصاف کیساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے بیک ڈور چینل استعمال کررہے ہیں،صورتحال کا ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر شرجیل انعام میمن کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ ،سندھ حکومت سندھ بھر میں تحریک انصاف کے تحت احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی‘شرجیل ... مزید
-
پولیس نے حکومت کو شرمندہ کرایا ،سعد رفیق،صحافی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میڈیا پر تشدد کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی ،صحافیوں سے گفتگو
-
عمران خان مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے لئے شاہراہ دستور پر اتر آئے
-
سانحہ اسلام آباد ماڈل ٹاؤن کا ری پلے ہے، چودھری نثار وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی دو ہاتھ آگے ہے، پرویزالٰہی ،بیرون ملک سے منگوائے گئے کیمیکل ویپنز، رائفل بلٹ اور بارہ بور کا بے دریغ استعمال جمہوریت نہیں ... مزید
-
لوگ اپنا حق مانگنے نکلے ہیں لیکن حکومت نے پولیس کو اپنا گلو بٹ بنادیا ہے،پرویز خٹک،قوم جاگ گئی ہے چوہدری نثار کو یہ سب بہت مہنگا پڑے گا، ایسے حکمرانوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو نہتے مظاہرین پر لاٹھی چارج ... مزید
-
ملکی صورتحال کے باعث جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی ریکارڈنگ ملتوی
-
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے
-
پیپلز پارٹی کے ورکر زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں،آصف علی زرداری کی اپیل،حکومت کھانے پینے کی اشیاء دھرنے کے شرکاء تک پہنچنے دے، بیا ن
-
سابق وفاقی وزیرلیاقت علی جتوئی نے (ن)لیگ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،شاہراہ دستورپرجس طرح سینکڑوں پاکستانیوں کاخون بہایاگیااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت دھاندلی کی پیداوارہے ،ملک ... مزید
-
ملکی صورتحال کے باعث اہم سفارتکار اسلام آباد سے دیگر شہروں میں منتقل،سفارتخانوں میں موجود عملہ ملکی صورتحال کی گاہے بگاہے ہونیوالی رپورٹ اپنے ممالک کو بھجوارہے ہیں‘ دھرنوں کے باعث تمام سفارتخانوں ... مزید
-
”ڈاکٹر طاہر القادری کو ساتھ دینے کی یقین دہانی مجبوری بن گئی“شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیشرفت کے ”مجرم“نکلے
-
حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں
-
حلفیہ کہتا ہوں عمران خان کو آگے جانے کا مشورہ نہیں دیا ،شیخ رشید،ہاشمی صاحب جب جنرل ضیاء سے حلف لینے گئے تو میرا سوٹ پہن کر گئے تھے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پر ردعمل
-
اسلام آباد، خاتون ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم نے عوام سے پولیس اہلکاروں کے ظالمانہ سلوک کے خلاف بطوراحتجاج استعفیٰ دیدیا،میرے اس اقدام کامقصداپنے ساتھیوں کویہ پیغام دیناتھاکہ ہماراکام لوگوں کی جانیں ... مزید
-
جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،خورشید شاہ،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.