عمران خان اور طاہرالقادری نے وعدہ خلافی کرکے پارلیمنٹ پر چڑھائی کی اور حکومتی عمارات پر حملہ کیا،آصف کرمانی

اتوار 31 اگست 2014 09:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)وزیراعظم کے پولٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے وعدہ خلافی کرکے پارلیمنٹ پر چڑھائی کی اور حکومتی عمارات پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان ایک جانب قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے دعوے کر رہے ہیں اور دوسری جانب قائداعظم کے اصولوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ریاست کی شناخت رکھنے والے اداروں اور عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دفاع کے طور پر کارروائی کی ہے،مظاہرین نے درختوں اور گاڑیوں کو آگ لگائی جبکہ غلیلوں اور ہاتھوں کے ذریعے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر حملہ کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا

متعلقہ عنوان :