ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے، اب مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف ،ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ضرور پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، مظاہرین نے اہم عمارتوں پر حملہ کیا، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ لوگ مسلح ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 31 اگست 2014 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے، اب مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ضرور پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، مظاہرین نے اہم عمارتوں پر حملہ کیا، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ لوگ مسلح ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، دونوں جماعتیں مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتیں، عمران خان اور طاہر القادری کی انا آئین سے ٹکرا رہی ہے، ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، حکومتی قانونی اور آئینی اختیارات استعمال کرے گی، ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے حساس عمارتوں پر حملہ کیا گیا، ڈنڈا بردار لوگ تربیت یافتہ جنگجو ہیں، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر آگے لایا گیا، کیبنٹ گیٹ وزیراعظم ہاوٴس کا حصہ ہے جہاں مظاہرین داخل ہوئے، اہم عمارتوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو اب کہیں نہیں بیٹھنے دینا چاہئے، ایسی صورتحال میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔