اسلام آباد کا موجودہ منظر افسوسناک اور شرمناک ہے ، سراج الحق،ریاست، فرد یا گروہ کی طرف سے تشدد قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر بیان

اتوار 31 اگست 2014 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا موجودہ منظر افسوسناک اور شرمناک ہے ، ریاست، فرد یا گروہ کی طرف سے تشدد قابل مذمت ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق کی طرف سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا موجودہ منظر افسوسنا ک بھی ہے اور شرمناک بھی ہے اور اس وقت ریاست کا جو منظر ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ان کا کہناتھا تشدد ریاست کرے، فرد کرے یا گروہ کرے انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کو متاثرین کی فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔