ریڈ زون کی صورتحال، غیر ملکی سفراء شدید پریشان، اپنے سفارتخانوں میں محبوس ہو کر رہ گئے

اتوار 31 اگست 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)ریڈ زون میں جھڑپوں کے باعث غیر ملکی سفراء شدید پریشان اور اپنے سفارتخانوں میں محبوس ہو کر رہ گئے، وزیر داخلہ نے جھڑپیں شروع ہونے کے بعد ڈپلو میٹک انکلیو سمیت ریڈ زون میں واقع تمام سفارتخانوں ، فارن آفس ، سپریم کورٹ، ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاوٴس ، پارلیمنٹ ہاوٴس اور پاک سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی کو ڈبل کر کے اضافی نفر یتعینات کرنے کی ہدایت کی اور ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن کو بالخصوص ان سفارتخانوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب عوامی تحریک و تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث غیر ملکی سفراء کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور وہ اپنے سفارتخانوں میں محدود ہو کر رہ گئے تاہم اس غیر یقینی صورتحال کے دوران بھی وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلو میٹک انکلیو کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی اور پولیس کو اس علاقے کی سیکیورٹی ڈبل کرنے سے سمیت ریڈ زون میں واقع تمام سفاتخانوں کی سیکیورٹی کو مزید موٴثر بنانے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام سفارتخانوں او رڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی پر ریڈ الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :