اسلام آباد، پولیس نے 110سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا

اتوار 31 اگست 2014 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)پولیس نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دیں،پارلیمنٹ ہاوٴس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے والے مظاہرین سمیت 110سے زائد کارکنان کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیاگیا جبکہ مظاہرین کی طرف سے رینجرز کو آگ لگا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے تک شاہراہ دستور سے 110سے زائد مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تر وہ مظاہرین شامل تھے جو پارلیمنٹ ہاوٴس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے یا براہ راست پولیس پر حملے میں ملوث پائے گئے، پولیس کے مطابق ان مظاہرین کو بھی موقع سے گرفتار کیا گیا جن سے کٹر ، ہتھوڑے ،کلہاڑیاں دیگراس قسم ک ہتھیار و آلات برآمد ہوئے جبکہ متعدد ایسے مشعتل کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا جو پارلیمنٹ ہاوٴس کی حفاظتی دیوار پر لگے جنگلے اور خار دار تار کو کاٹنے میں مصروف تھے۔

دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی کو معاف نہیں کیا اور سیکرٹریٹ چوک کے قریب کھڑے رینجرز کے ٹرک کو آگ لگا کر گرفتاریوں اپنے رد عمل کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :