عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار کے خلاف مظاہرین پر شیلنگ کروانے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان

اتوار 31 اگست 2014 09:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) ْپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار علی خان کے خلاف تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین پر شیلنگ کروانے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ڈٹ جائیں اور پیچھے نہ ہٹیں ، تحریک انصاف کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا اور اب بھی اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب نواز شریف مستعفی نہیں ہو جاتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شب تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کو آگے بڑھنے سے روکنے کے پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ چودھری نثار کو سمجھدار اور مصلحت والا حکومتی رکن سمجھتے تھے مگر ان کا خیال غلط تھا۔ انہوں نے اس واقعہ کی تمام تر ذمہ داری وزیر داخلہ پر ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ چودھری نثار کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے اور طاقت کے ذریعے پولیس دونوں جماعتوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روک پائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنا احتجاج بڑھائیں گے اور ان کی کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ پیچھے ہر گز نہ ہٹیں اور طاقت کا مقابلہ کر کے آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :