قادری کی ٹیم نے کپتان کی ٹیم کو ہرا دیا ، دھرنے کے دوران ٹی 20میچ کا انعقاد ، عوامی تحریک نے آسانی سے جیت لیا ، دھرنے کے شرکاء نے اپنی ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی

ہفتہ 30 اگست 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان جمعہ کے روز ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف نے مقررہ 20اوورز میں 121رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جواب میں عوامی تحریک نے 17ویں اوورز میں 122رنز کا ٹارگٹ پورا کرلیا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے دھرنے کے شرکاء نے اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔