پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں،آئی ایم ایف،پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاریرکھ کرآئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،ترجمان گیری رائس

ہفتہ 30 اگست 2014 07:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے،پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی حکومت ملک میں معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا ہے کہ پاکستان کے احتجاجی رہنماوٴں نے آئی ایم ایف کے قرض واپس نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں تاہم پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاری رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :