آرمی چیف نے پاک چین ایس ایس جی مشترکہ مشقیں دیکھیں ، پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی، جنرل راحیل شریف

ہفتہ 30 اگست 2014 07:05

چراٹ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اگست۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔ آپریشن ضرب عضب سمیت دہشت گردی کے خلاف ایس ایس جی گروپ کا کردار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چراٹ کے قریب پاک چین ایس ایس جی کی مشترکا مشقیں دیکھیں۔

(جاری ہے)

مشترکافوجی مشقوں واریئر2014 میں انسداد دہشت گردی کیلیے پیشہ وارانہ مہارت بڑھانے کی تربیت دی گئی۔مشترکہ مشقوں میں جوانوں کو فضا سے اتارنے اورہیلی کاپٹرسے اٹھانے کی مشق شامل تھی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی مشقیں دہشت گردی کیخلاف دونوں افواج کی اہلیت میں اضافہ کریں گی۔آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں شریک دونوں ملکوں کے فوجیوں کو مشقوں کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔