بی بی ہم شرمندہ ہیں ، بلاول بھٹو

جمعہ 29 اگست 2014 06:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر میں بلاول بھٹو زرداری نے موجود ہ سیاسی ڈیڈلاک پر پاک فوج کی جانب سے ثالثی و ضامن کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کے بعد ٹوئیٹر پر اپنے پیغا م لکھا کہ بی بی ہم شرمندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کسی کے استعفے سے انصاف نہیں ملے گا۔ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے، دھرنوں سے نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا عدالت سے ملنی چاہئے جسے سزا دینے کا اختیار ہے۔ دھرنوں سے کسی کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محض کسی کے استعفے سے انصاف نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :