عمران خان کے ساڑھے 5مطالبات مان لئے ،نوازشریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، خواجہ آصف،2روزمیں حالات معمول پرآجائیں گے ،عمران خان کے کنٹینرکے قریب سے مشکوک بیگ ملاجوچندلوگ ہیں وہ ڈرکربھاگ جائیں گے، بیان

جمعہ 29 اگست 2014 06:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کے ساڑھے 5مطالبات مان لئے ،نوازشریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ،2روزمیں حالات معمول پرآجائیں گے ،عمران خان کے کنٹینرکے قریب سے مشکوک بیگ ملاجوچندلوگ ہیں وہ ڈرکربھاگ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ جوفرض ہم نے وقت پرادانہیں کیاتھااسے اب پوراکردیاہے ،عمران خان کے بھی ساڑھے پانچ مطالبات منظورکرلئے ہیں ،معاملے کاحل نکالنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں ،سیاستدان دانشمندی کامظاہرہ کریں تومعاملہ حل ہوسکتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ،عمران خان کے ساتھ کنٹینرپرکوئی بھی منتخب نمائندہ موجودنہیں ،عمران خان کے کنٹینرکے قریب سے مشکوک بیگ برآمدہواہے ،اب جوچندلوگ ہیں وہ بھی بھاگ جائیں گے ۔