حج آپریشن‘ کراچی اور لاہور سے عازمین کی روانگی شروع، پہلی حج پرواز پی کے 315 لاہور سے 490 مسافروں کو لے کر جدہ کیلئے روانہ ہو ئی‘ ،کراچی سے جدہ جانے والے عازمین حج کو منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمن نے الوداع کیا

جمعہ 29 اگست 2014 06:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)قومی ایئر لائن کے ذریعے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی شروع ہو گئی ہے اس سلسلے میں کراچی اور لاہور سے سیکڑوں فرزندان اسلام جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 315 لاہور سے 490 مسافروں کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے چیرمین محمد علی گردیزی نے حجاج کرام کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی سے بھی پہلی حج پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمن نے عازمین کو الوداع کہا۔ واضح رہے کہ رواں برس سرکاری کوٹے کے تحت 54 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ پی آئی اے کی کل112خصوصی حج پروازوں چلائی جائیں گی۔ دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حج کے لئے جانے والوں کے ساتھ صرف ایک فرد کو ایئرپورٹ میں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :