سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں فائرنگ،چناب رینجرز کا بھرپور جواب

جمعہ 29 اگست 2014 06:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ، چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کا نشانہ پاکستانی پوسٹ شہباز پور تھی جبکہ بھارتی فورسز نے دیہاتی آبادی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھرپور جوابی وار کیا جس سے بھارتی جارحیت کا سلسلہ رک گیا۔ بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔رواں ماہ میں سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کے واقعات سامنے آنے پر چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :