پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں37 کروڑ 14 لاکھ ڈالر موصول

جمعہ 29 اگست 2014 06:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں37 کروڑ 14 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بنک کے مطابق اس سے قبل پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں چوبیس مئی کو 37کروڑ50لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مرکزی بنک کے مطابق قسط کی رقم موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے ، پاکستان کو اب تک کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 11 ارب86کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :