کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

جمعرات 28 اگست 2014 08:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چند گھنٹوں کے دوران ڈاکٹر، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے جاگ ٹی وی کے پروگرام رنگے ہاتھوں کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نادر شاہ جاں بحق ہوئے۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحیم جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیو کراچی کے علاقے مسلم ٹاون میں فائرنگ کر کےسادہ لباس میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں خرم کمال اورجنید افضل کو قتل کردیاگیا، دونوں اسپیشل انویسٹی گیشن زون ویسٹ میں تعینات تھے۔ کورنگی نمبرساڑھے 5میں موٹر سائیکل سوار 3ملزمان نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر نسیم اون جعفری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب کورنگی بلال کالونی، بلدیہ ٹاون کےرشید آباد اورلیاری غریب شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :