پاکستان امریکہ اورافغانستان کودہشت گردی کے خطرات کاسامناہے، پینٹاگون ، پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں‘ان تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں‘ ترجمان جان کربی

جمعرات 28 اگست 2014 08:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان اورافغانستان کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کے ساتھ ملکر در پیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون میں ہونے والی پریس بریفنگ میں ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف اّپریشن جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا،اّج پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔