طاہرالقادری کے تمام مطالبات آئینی ہیں ،انہیں پوراکردیناچاہئے ،الطاف حسین نے بہت صبرکامظاہرہ کیااب ان کے صبرکاپیمانہ بھی لبریزہورہاہے ،اگرمطالبات پورے نہ ہوئے توشایدایم کیوایم بھی جلدعوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

جمعرات 28 اگست 2014 08:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کنٹینرمیں ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طاہرالقادری کے مطالبات آئینی ہیں ،انہیں 100فیصدمانناچاہئے ،الطاف حسین بہت صبرکرچکے ہیں ،شایدوہ صبرکادامن نہ تھام سکیں اورکل آپ کے ساتھ ہوں ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہاکہ جب ہم یہاں پہنچے تھے کہ اپنی ماوٴں ،بہنوں ،بھائیوں سے یکجہتی کی جائے اورمسئلے کوحل کیاجائے ،میں اورگورنرپنجاب چوہدری سرورنے وزیراعظم سے ملاقات کی اوران کے موٴقف اورپھرعلامہ صاحب کے موٴقف کوسمجھا،ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی تحریک کے مطالبات کوسوفیصدمانناچاہئے ۔

انہوں نے الطاف حسین کاپیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ جتنے دن سے دھرناجاری ہے الطاف حسین بھی تشویش میں ہیں اورمسلسل جاگ رہے ہیں اوران کی جانب سے یکجہتی کااظہارکیااورکہاکہ اگرآپ کواپناحق نہ ملاتوالطاف حسین بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔