برطانوی پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی نژاد برطانوی کو حراست میں لے لیا

جمعرات 28 اگست 2014 08:09

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء) برطانوی پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی نژاد برطانوی کو حراست میں لے لیا ۔ تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایک اہم گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس سلسلے میں بدھ کی صبح ایسٹ لندن میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا گرفتار شخص کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے بتایا جاتا ہے اور حراست میں لئے گئے شخص سے ویسٹ لندن پولیس سٹیشن میں تفتیش جاری ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی عمر تیس سال ہے اور عمران فاروق قتل کیس میں اس شخص کا مرکزی کردار ہے ۔

متعلقہ عنوان :