ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے،حکومت کو قربانی دینا ہوگی،فاروق ستار ، اگر حکومت ہم سے مشاورت کرتی ہے تو ہم بتائیں گے کہ کیا قربانی ہو گی ۔جس سے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 27 اگست 2014 02:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو قربانی دینا ہوگی۔حکومت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا قربانی دیتی ہے ۔ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیر اعظم استعفی دے۔اگر حکومت ہم سے مشاورت کرتی ہے تو ہم بتائیں گے کہ کیا قربانی ہو گی ۔جس سے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے مایوس ہیں۔

بحران کا حل حکومت کے پاس ہے حکومت انا کو ایک طرف رکھے اور اس کاحل دے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو ایک قربانی دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیغام دے دیا ہے کہ قربانی کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہا ۔معاملات تصادم اور تشدد کی طرف جارہا ۔حکومت کو تصادم اور تشدد سے بچنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملے کو دیکھے اور اس کی بنیاد پر حل نکالے ۔ہم مفاہمت کے لئے تیار ہیں ۔سب سے مل ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔حکومت کی جانب سے وزیر ریلوے سعد رفیق سے ملاقات کی ہے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ حکومت کو کیا کرنا چاہیے حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرے۔ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعظم استعفی دے ۔اگر حکومت نے ہم سے مشورہ کیا تو ہم بتائیں گے کہ قربانی کیا ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :