اٹارنی جنرل آفس نے دھرنے بارے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، دونوں سیاسی جماعتوں نے ا پنی اپنی جگہیں چھوڑنے سے یکسر انکار کردیاہے ، وہ متبادل جگہ بھی نہیں جاناچاہتے ،عوامی تحریک ٹریفک کی سہولت دینے کے لیے تیارہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی

بدھ 27 اگست 2014 02:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء )اٹارنی جنرل پاکستان آفس نے دھرنے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہاہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے ا پنی اپنی جگہیں چھوڑنے سے یکسر انکار کردیاہے ،عوامی تحریک متبادل جگہ پر دھرنا دینے کے لیے تیار نہیں ،عوامی تحریک ٹریفک کی سہولت دینے کے لیے تیارہے رپورٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی نے جمع کرائی ہے جس میں کہاگیاہے کہ شاہراہ دستور پردھرنادینے والی دونوں جماعتیں کسی طورپربھی جگہیں خالی کرنے کوتیارنہیں ہیں وہ متبادل جگہ بھی نہیں جاناچاہتے رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے پی اے ٹی کو دھرنے کے لیے سپورٹس کمپلیکس میں متبادل جگہ دینے کی بھی پیشکش کی ہے تاہم وہ انھوں نے معذرت کے ساتھ مستردکردی اور کہاکہ ان کیجانب سے ٹریفک میں روانی کے لیے مدد دی جاسکتی ہے تاہم وہ یہ جگہ نہیں چھوڑ سکتے احتجاج کرناان کابنیادی آئینی وقانونی حق ہے جس سے عدالت محروم نہیں کرسکتی

متعلقہ عنوان :