اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیالکوٹ میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

بدھ 27 اگست 2014 02:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیالکوٹ میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دو رکنی اقوام متحدہ کی ٹیم نے فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بی ایس ایف کی جانب سے پہنچائے جانے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے چاروہ سیکٹر کے دیہات ہرپال،باجرہ گڑی سمیت کئی دیہاتوں کا دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اوران کے ہونے والے نقصانات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔