پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

بدھ 27 اگست 2014 02:21

راولپنڈی ،نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ہاٹ لائن پر گفتگو کی اور کشیدی کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پی آر کمار نے اپنے پا کستانی ہم منصب میجر جنرل عامر ریاض سے ٹیلیفونک بات چیت کی جو کہ دس منٹ تک جاری رہی۔ بات چیت کے دوران دونوں عہدیداروں نے ایل او سی پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عہدیداروں نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج اور بی ایس ایف دونوں کی فیلڈ لیول پر فلیگ میٹنگز کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :