حکومت ،تحریک انصاف مذاکرات کا چوتھا دور،ڈیڈلاک برقرار،فریقین آج دوبارہ ملیں گے

بدھ 27 اگست 2014 02:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے چوتھے دورکے بعدبھی ڈیڈلاک برقرار،دونوں فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پراتفاق ،پانچواں دورآج(بدھ کو ) ہوگا۔تحریک انصاف اورحکومت کی کمیٹیوں کے مذاکرات کاچوتھادور منگل کو اسلام آبادمیں ہوا تاہم وزیراعظم کے استعفیٰ کے معاملے پردونوں فریقین کی جانب سے کوئی لچک نظر نہیں آئی اور دونوں اپنے موٴقف پرقائم ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اپنے موٴقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیارنہیں ہے ۔مذاکرات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مذاکرات کاچوتھادورہواہے تاہم ڈیڈلاک برقرارہے ،ابھی تک پیشرفت نہیں ہوسکی فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں اور مذاکرات کاپانچواں دورآج ہوگا، ۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ مذاکرات ڈیڈلاک کاشکارہیں ،آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے ،تاکہ کوئی حل نکالاجاسکے۔