وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، تمام معاملات کو جلد حل کرنے پر اتفاق ، دھرنوں کے بعد ملک بھر میں ریلیوں کے حوالے سے فوج کے تحفظات با رے آگاہ کیا

بدھ 27 اگست 2014 02:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، دھرنوں کے بعد ملک بھر میں ریلیوں کے حوالے سے فوج کے تحفظات سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ملاقات میں تمام معاملات کو جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف راحیل شریف نے دو گھنٹے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی

جس میں سیاسی امور کے علاوہ قومی سلامتی سمیت دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر راحیل شریف نے دھرنوں کے نتیجے میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کی ریلیوں پر نواز شریف کو فوج کے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب پر بھی بریفنگ دی ۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو جلد از جلد حل کیاجائے تاکہ معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے ۔