سیالکوٹ ، بھارتی فورسز کی تحصیل پسرور کے دیہات پر فائرنگ وشیلنگ ،ایک شخص جاں بحق،دوسرا شدید زخمی،متعدد مویشی ہلاک ،مکانات تباہ ، لوگوں کی نقل مکانی جاری

منگل 26 اگست 2014 08:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی تحصیل پسرور کے دیہات پر فائرنگ اورشیلنگ،ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی،متعدد مویشی ہلاک ،مکانات تباہ ،سرحدی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری۔ واقعات کے مطابق گزشتہ رات بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے تحصیل پسرور کے چاروہ سیکٹر کے دیہات باجرہ گڑھی،کھدرال اور بینی سلہریاں پر بلاشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے پھینکنے کا سلسلہ شروع رکھا بھارتی فائرنگ سے باجرہ گڑھی کا رہائشی محمد لطیف جاں بحق جبکہ محمد زاہد شدید زخمی ہو گیا بھارتی فائرنگ سے متعدد مویشی ہلاک اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ اور شیلنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے جوابی کارروائی کی اے سی پسرورتوقیر الیاس چیمہ نے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا

وہ شہید ہونے والے کاشتکار محمد لطیف کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر محمد لطیف کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ شہید نے ملک وقوم کے لیئے اپنی جان کی قربانی دی ہے اے سی پسرور نے اس موقع پر یقین دلایا کہ حکومت شہید اور زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

(جاری ہے)

اے سی پسرور نے زیرولائن پر پہنچ کر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی پوزیشنوں کا جائزہ لیا اور پاکستانی سرحدوں کے دفاع اور نگرانی پر مامور چناب رینجرز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :