الطاف حسین سے سعد رفیق کا فون پر رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، الطاف حسین

منگل 26 اگست 2014 08:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے خواجہ سعد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے بھی بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کے سلسلے میں الطاف حسین کے موقف کو درست قرار دیا اور کہا کہ حکومت موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات سے حل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ہونے والی ملاقات سے بھی الطاف حسین کو آگاہ کیا۔