متحدہ کو طاہر القادری کی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن پر تشویش ،معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حیدرعباس رضوی

منگل 26 اگست 2014 08:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء) ایم کیو ایم نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی گئی 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن پر تشویش کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدرعباس رضوی شامل تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ علامہ طاہر القادری کی 48 گھنٹوں کی مہلت پر تشویش ہے، ڈیڈ لائن دینا سنجیدہ معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حالات ایسے نہ ہوں جس سے ملک کو نقصان پہنچے، کسی بھی طرح جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، جہاں تک ممکن ہوا ایم کیو ایم جمہوریت کیلئے کردار ادا کریگی۔