سپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے ،اب ریڈزون پرقبضہ ختم ہوناچاہئے ،احسن اقبال

منگل 26 اگست 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے ،اب ریڈزون پرقبضہ ختم ہوناچاہئے ،شاہراہ دستورکوسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق خالی کرناچاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شاہراہ دستورپرقبضہ اب ختم ہوناچاہئے ،عمران خان کی خواہش پرسپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے اب کوئی شک وشبہ نہیں ہوناچاہئے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظارکرناچاہئے ،اگرکوئی دھاندلی ہوئی ہوگی توسب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔

دونوں قائدین کی ضدہمیں سمجھ نہیں آتی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے دن سے چاہتی ہے کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوناچاہئے ،عمران خان اورطاہرالقادری کوچاہئے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شاہراہ دستورخالی کرنی چاہئے تاکہ تصادم سے بچاجاسکے ۔آزادکمیشن اوردیگرتحقیقات کیلئے کمیشن کووقت دیناضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :