طاہرالقادری نے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنارکھاہے ،پرویزرشید،عدالت کے حکم کی تعمیل کرناان جماعتوں کابھی کام ہے ،جنہوں نے شاہراہ دستورکوبندکررکھاہے ، عمل نہ ہواتوقانون اپناراستہ لے گا،عمران کی معافی کے باوجودان کے مطالبات کوتسلیم کرتے ہیں ،لیکن وہ تحقیقات میں جانے کوتیارنہیں ،مائی کالعل برالفظ نہیں ،یہ تو پنجابی زبا ن میں پیارکالفظ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 26 اگست 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ طاہرالقادری نے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنارکھاہے ،عدالت کے حکم کی تعمیل کرنا ان جماعتوں کابھی کام ہے ،جنہوں نے شاہراہ دستورکوبندکررکھاہے ،اگرعمل نہ ہواتوقانون اپناراستہ لے گا،عمران کی معافی کے باوجودان کے مطالبات کوتسلیم کرتے ہیں ،لیکن وہ تحقیقات میں جانے کوتیارنہیں ،مائی کالعل برالفظ نہیں ،یہ تو پنجابی زبان میں پیارکالفظ ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمدکافیصلہ کیاہے ،لیکن طاہرالقادری کے جلسے میں خواتین اوربچے بھی ہیں اورجب قانون اپناراستہ لیتاہے تووہ یہ چیزیں نہیں دیکھی جاتیں کیونکہ قانون اندھاہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم سیاسی طریقے سے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،پاکستان کے وکلاء ،سول سوسائٹی ،تاجراوردیگرتنظیمیں پاکستان کاقانون اوراخلاقیات کاایک فرق ہے ۔

اوردوجماعتیں ایک طرف کھڑی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قانون اپناراستہ اختیارکریگا،عدالت کے حکم کی تعمیل صرف حکومت پرنہیں دھرنے والوں پربھی عائدہوتی ہے ،شاہراہ دستورکوہم نے نہیں دھرنے والی جماعتوں نے بندکیاہے ،لہذااگریہ لوگ عمل نہیں کرتے توقانون اپناراستہ لے گا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پندرہ دن سے ن لیگ کی قیادت پرجوجھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اوراستعفے کامطالبہ کیاجارہاہے ،ن لیگ کی ریلیاں اس کاردعمل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل میں جومقدمات آئے ان کے بہت سے فیصلے ہمارے خلاف ہوئے ،نوازشریف نے کسی بھی جگہ مداخلت نہیں کی ،ہمارے کارکنوں نے اپنے جذبات کااظہارکیا،ہمارے کارکنوں کے ریلے بڑے تھے اگرگنتی پرفیصلہ کرناہے توآج کی ریلیوں پرفیصلہ کرلیاجائے لیکن ہمارے ریلیاں مستقل نہیں ہیں ،جوہوناتھاوہ ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ مائی کالعل پیارے بیٹے کوکہتے ہیں ،یہ توپیارکالفظ ہے ،ا س میں کوئی قباحت نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان الزامات لگاکرمعافی بھی مانگ چکے ہیں اس کے باوجودہم ان کے مطالبات ماننے کوتیارہیں عمران نے دھاندلی سے بات شروع کی اوراستعفے پرآگئے یہ ان کی اناہے وہ اس سے کم کسی چیزپرراضی نہیں ،ہم ان کے تمام مطالبات ماننے کوتیارہیں ،لیکن ضدکونہیں مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اگرعدلیہ کے کام میں مداخلت کرتے توایف آئی آرکے اندراج کاحکم نہ ہوتاجوکہ ایک سیشن جج نے دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جولوگ پاکستان کادردرکھتے ہیں وہ ان دوجماعتوں کومنانے کی کوشش کررہے ہیں ،سراج الحق نے جب عمران خان کادس حلقوں کی گنتی کاپیغام لایاتووزیراعظم نے اس وقت کہاکہ ہم تیارہیں لیکن عمران خان انہیں پہلے ملے بھی نہیں اوربعدمیں بات گول کرگئے دعاہے کہ خداسراج الحق کی کوششوں میں رنگ لائے اوریہ مسئلہ حل ہوجائے۔