افضل خان کے الزامات بے بنیادہیں انہیں سچ کاپتہ ہی نہیں ،جج الیکشن ٹریبونل ،اگرمیں ن لیگ سے ملاہوتاتووزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگرلیگی ممبران میرے خلاف درخواستیں نہ دیتے،کاظم ملک

پیر 25 اگست 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر)کاظم ملک نے بھی افضل خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کوبے بنیادقراردیتے ہوئے کہاہے کہ افضل خان کوسچ کاپتہ ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کاظم ملک نے کہاکہ میرے خلاف مسلم لیگ ن کے ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی درخواستیں دے رکھی ہیں ،اگرمیں ن لیگ سے ملاہوتاتووزیردفاع خواجہ آصف کے علاوہ دیگرممبران میرے خلاف درخواستیں نہ دیتے ان کاکہناتھاکہ میں نے بطورالیکشن ٹریبونل جج پنجاب کے دوحلقوں قصوراورگوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے دوامیدواروں کونااہل قراردیکردوبارہ انتخابات کروائے ۔