تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کیخلاف ہوچکی ہیں،نیویارک ٹائمز ،پرجوش انداز میں کھیل کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اب دھرنا پرامن انداز میں ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا، رپو رٹ

پیر 25 اگست 2014 08:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہوچکی ہیں، پرجوش انداز میں کھیل کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اب دھرنا پرامن انداز میں ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔پاکستان میں جاری دھرنوں پر بین الاقوامی میڈیا میں تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ آزادی مارچ میں لوگوں کی تعداد تحریک انصاف کی توقعات سے کہیں کم رہی جس کی وجہ سے احتجاج موثر اور نتیجہ خیز نہ ہوسکا۔ دباؤ کا حربہ کام نہ آنے پر عمران خان کو انتہائی اقدامات کے اعلانات کرنے پڑے۔ سول نافرمانی کے اعلان اور کارکنوں کو ٹیکس اور یوٹیلٹی بل نہ دینے کی ہدایت کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا۔ حکومت اور تحریک انصاف دونوں پر بحران کے حل کے لیے دباو بڑھتا جارہا ہے۔ معاملات آگے بڑھانے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے جنہیں اپنے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :