عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لئے ،ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں،خواجہ آصف

پیر 25 اگست 2014 08:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات مان لئے ہیں ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے بلکہ تمام ریاستی ادارے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 6 میں سے 5 مطالبات حکومت نے قبول کر لئے ہیں، ان کا چھٹا مطالبہ انا کا ہے قومی مسئلہ نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کے لئے مدد کر رہی ہے، دھرنوں کے باعث چین سے آنے والی 32 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان اب بھی بضد ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر دھرنا کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :