دھرنوں سے جمہوریت نہیں شریک برادران ڈی ریل ہوں گے ،پرویز الہیٰ ،نواز اور شہباز شریف کے استعفوں سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے، قومی اسمبلی سے استعفوں کا آپشن موجود ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو،تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں،چوہدری شجاعت

پیر 25 اگست 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ دھرنوں سے جمہوریت نہیں شریک برادران ڈی ریل ہوں گے نواز شریف اور شہباز شریف کے استعفوں سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سے استعفوں کا آپشن موجود ہے‘ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے ملاقات میں آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات کے متعلق بتایا ہے ہم نے آصف علی زرداری کی تمام مطالبات بتائے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر اور نواز شریف شہباز شریف کے استعفوں تک بات نہیں ہوسکتی جب تک شریف برادران استعفے نہیں دیں گے معاملہ چلے گا ہماری جماعت کے ارکان کے استعفوں سمیت تمام آپشن کھلے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہر صورت درج کرنا ہوگی۔ دھرنوں سے جمہوریت نہیں شریف برادران ڈی ریل ہوں گے۔ جمہوریت کو حکمرانوں سے خطرہ ہے ‘ استعفے مانگنا غیر آئینی بات نہیں ہے اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں طاہر القادری سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔