سانحہ ماڈل ٹاوٴن ،تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کومرکزی ذمہ دارٹھہرادیا،تحقیقاتی رپورٹ آج منظرعام پرلائی جائے گی

پیر 25 اگست 2014 08:49

اسلام آباد،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہورکی تحقیقاتی رپورٹ آج پیرکومنظرعام پرلائی جارہی ہے ،ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ سانحہ کی تحقیقات کرنے والی حساس اداروں کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوواقعہ کامرکزی ذمہ دارٹھہرادیاہے ۔17جون کوماڈل ٹاوٴن لاہورمیں پیش آنے والے واقع میں چودہ افرادکوگولیاں مارکرشہیدجبکہ نوے سے زائدزخمی کردیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ سترہ جون کے بعدسے ہونیو الی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعہ میں ان لوگوں کاکوئی قصورنہیں تھاجوگولیوں کانشانہ بنے،بلکہ اس کے تمام ترذمہ داروزیراعلیٰ پنجاب ،اس وقت کے وزیرقانون راناثناء اللہ اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرتوقیرتھے ۔یہ رپورٹ آج پیرکومنظرعام پرلائی جائے گی۔ ا س واقعہ کے بعدپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوذمہ دارقراردیاگیاتھا۔

جبکہ عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے اسلام آبادمیں اپنے کارکنوں کے ہمراہ انقلاب مارچ کے تحت دھرنابھی دیاجارہاہے جس میں ان کامرکزی مطالبہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آردرج کرانے اورذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لاناہے

متعلقہ عنوان :